11-06-2018

سپریم کورٹ نے تنخواہیں کی عدم ادا ئیگی پر میڈیا مالکان کو طلب کر تےہوئےمیڈیا اداروں سے نکالے گئےصحافیوں کی برطرفیاں معطل کر دیں ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں2رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نےعدالتی حکم کے باوجودبعض میڈیا ہاؤسزکی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادا ئیگی پر برہمی کا اظہارکیا اورحکم دیاکہ میڈیا مالکان ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کریں۔

عدالت نے سیکریٹری اطلاعات کو بھی طلب کر لیا۔