23-02-2017

صوبائی حکومت نے تنگی کچہری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا ہے۔

چارسدہ میں تحصیل بارایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سانحہ تنگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں وکلا برادری کے ساتھ ہیں، متاثرین کی مالی امداد سمیت ہر ممکن مدد کی جائے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ  پولیس کے جوانوں نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا  اور ان کی صوبائی حکومت نے دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا ہے۔