02-05-2018

لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو 7 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ عدالت نے احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی کو طلب کرلیا۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے متفرق درخواست میں کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ عدالت نے احسن اقبال کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔