17-04-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تھر پارکر میں غذائی قلت سے پانچ پچوں کی ہلاکت کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چھتیس گھنٹوں میں چیف سیکرٹری سند ھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق میڈیا پر سول ہستپال مٹھی میں غذائی قلت سے پانچ بچوں کی ہلاکتوں کی خبر پر چیف جسٹس پاکستان جسس میاں ثاقب نثار نے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے از خود نوٹس لیا اور چیف سیکرٹری سندھ کو احکامات جاری کئے کہ وہ چھتیس گھنٹوں میں غذائی قلت سے پانچ بچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کرے ۔

واضح رہے کہ چھ ماہ کے دوران تھر پارکر میں غذائی قلت سے چونسٹھ بچوں کی اموات ہو چکی ہیں ۔