November 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

تھرکول منصوبے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق جواب طلب کرلیا

11-10-2018

سپریم کورٹ میں تھر کول منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم بنچ نے صحرائی علاقے تھر میں جاری تھر کول منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

 چیف جسٹس پاکستان ریمارکس دیئے کہ منصوبے میں ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟

عدالت نے منصوبے کا ریکارڈ سلمان اکرم راجہ اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو دینے کا حکم دیا جبکہ عدالتی معاونین ریکارڈ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے اراکین تلاش کرنے کی ہدایت کی اور منصوبے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق بھی جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ۔

Related posts