08-05-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

ماہرین طب کے مطابق تھیلییمیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث اولاد کو منتقل ہوتی ہے اس بیماری کی وجہ سے مریض کے جسم میں خون کم بنتا ہے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد اس بیماری سے متعلق اگاہی اور اس کے روک تھام کےلئے بیماری کے بارے میں لوگوں  میں شعور اور تھیلیسمیا میں مبتلا مریضوں کی مدد کےلئے ان میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔

ماہرین طب کے مطابق تھیلیسمیا ایک مہلک بیماری ہے اور اس کے مریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔اس بیماری کے بارے میں موثر آگاہی کی ضرورت کے ساتھ ساتھ اس مرض کی تشخیص اور علاج کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے۔