01-02-2017
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور شاکر اللہ خان نے تہکال قتل کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔
استعاثہ کے مطابق اٹک پنجاب کے رہائشی ملزم محمد حسین عرف مشفیق پر الزام ہے کہ اس نے رقم کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے عمران نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کی دعویداری ملزم کے خلاف تھانہ تہکال میں کی گئی اور مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے اور ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔