12-09-2017

انسداد دہشت گردی عدالت نے تیزاب گردی کے مجرم کو 29 سال قید اور 17 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج اصغر نیازی نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 29 سال قید اور17 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 18 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں نئے ایسڈ اینڈ برن کرائم قانون کے تحت تیزاب پھینکنے کے جرم کی سزاؤں کو سخت کردیا گیا ہے۔