05-06-2018

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے تینوں ریفرنس پر ایک ساتھ دلائل اور فیصلہ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے تینوں ریفرنسز پر اکٹھے دلائل دینے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

یاد رہے ایون فیلڈ ریفرنس آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، شریف خاندان کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر نے  آج سے حتمی دلائل کا آغاز  کیا ۔

 نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جانب سے ایڈوکیٹ امجد پرویز دلائل دیں گے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر دلائل دیں گے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔