24-03-2017

لاہور ہائی کورٹ نے ملک کے تین بڑے شہروں کے ائیرپورٹس کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹس کی نجکاری کا کوئی قانونی جواز نہیں ، ملازمین نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ چنانچہ تینوں ائیر پورٹس کی نجکاری کے مذکورہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد وفاق کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لی اور رٹ  درخواست پر مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔