02-05-2017

تین دن کی تعطیلات کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور کی رونقیں آج سے دوبارہ بحال ہو گئی ہیں ۔

 رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار دو تعطیلات اور یوم مئی کی چھٹی کے باعث دو ردراز سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے تھے تاہم آج سے ملازمین کی آمد سے سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر باقاعدہ کھل گئے اور صبح سے پشاور کی سڑکوں پر رش دیکھنے کو ملا ۔