20-03-2017

صوبہ خیبرپختونخوا،بلوچستان،فاٹا سمیت گلگت اور دیامیر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع  ہو گئی ہے ۔

صوبہ بلوچستان کےانتیس اور خیبرپختونخوا کےچھ اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع  ہوئی ۔انسداد پولیو مہم کےدوران بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع پشاور، کوہستان، شانگلہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ادھرگلگت اور دیامیرمیں بھی تین روزہ پولیو مہم کےدوران پانچ سال تک کی عمر کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں۔