23-06-2017

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الاامین خان ، جسٹس قلندرعلی خان اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل لاجرر بنچ نے محکمہ زراعت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ایمپلائز سنز کوٹہ پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

فاضل لاجرر بنچ نے دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار نے محکمہ زراعت میں والد کی جگہ ملازمت کی درخواست دی تھی اور بعد میں ہائی کور ٹ نے بھی اس کی رٹ منظور کر لی تھی لیکن عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کو بھرتی نہیں کیا جا رہا ہے ۔

فاضل لارجر بنچ نے سیکرٹری زراعت ، ڈی جی اور سی سی آر آئی نوشہرہ کو احکامات جاری کئے کہ درخواست گزار کو فوری طور پر بھرتی کیا جائے ۔