24-05-2018

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے تناظر میں ثناء اللہ ولد اکبر خان کی بحیثیت سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضی بی پی ایس اٹھارہ تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان کی تعیناتی ان کی ڈگریوں کی تصدیق ، میڈیکل فٹنس اور چارج لینے کی تاریخ سے تصور کی جائے گی ۔