24-01-2017

پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز رشید نے صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے جامعات میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختوا حکام سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جامعہ پشاور ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے پانچ دسمبر دو ہزار سولہ کو صوبہ بھر کی جامعات کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہیں جامعات کے نئے وائس چانسلرز  کی تقرری تک ہر قسم کی بھرتیاں نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جو کہ جامعات کی خود مختاری پر ضرب ہے لہذا ان احکامات کو کالعدم قرار دیئے جائیں ۔

عدالت نے دائر درخواست پر ابتدائی دلائل کے بعد جاری احکامات معطل کرکے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے اس ضمن میں جواب طلب کرلیا ۔