28-02-2017

جامعہ پشاور نے ایم اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

جاری ہونے والے نتائِج کے مطابق ایم اے فائنل ایئر ریگولر  کے طالب علم عظمت خان نے آٹھ سو ساٹھ نمبر لے کر پہلی ، نور الہدی نے سات سو ستانوے نمبر لے کر دوسری جبکہ سلمان علی شاہ نے سات سو تریانوے نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اسی طرح ایم اے سال اول ڈیسٹنس ایجوکیشن میں دانیال حید نے تین سو پچپن نمبر لے کر پہلی، راحت اللہ نے تین سو چالیس نمبر لے کر دوسری جبکہ جاوید اقبال نے تین سو انتالیس نمبر وں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔