04-08-2017

جامعہ پشاور نے ایم بی اے ون اینڈ ہاف ایئر فرسٹ ٹرم ، ایم بی اے تھری اینڈ ہاف ایئر ٹرم ، بی بی اے ساتویں ٹرم اور بیچلر آف کمپیوٹر سائنسز فائنل دو ہزار سولہ سترہ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

کنٹرولر امتحانات جامعہ پشاور کے مطابق ایم بی اے فرسٹ ٹرم کے ایک سو چالیس میں سے ایک سو ستائیس ، ٹھرڈ ٹرم کے اکانوے میں سے اکہتر ، بی بی اے کے دو سو انیس میں سے ایک سو اٹھانوے جبکہ کمپیوٹر سائنس کے چوبیس میں سے اکیس امیدوار امتحانات میں کامیاب ہوئے ۔