27-09-2017

جامعہ پشاور کے شعبہ نباتات کے زیر اہتمام ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق  ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو بھی اسی روز ہوں گے جبکہ تمام امیدواروں کو اصل اسناد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری طرف جامعہ پشاور نے بی ایس شعبہ زوالوجی میں داخلہ کےلئے فارم جمع کرانے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل جمعرات  اٹھائیس ستمبر صبح دس بجے سکریننگ ٹیسٹ کےلئے یونیورسٹی کانو وکیشن ہال آئیں  کیونکہ ٹیسٹ میں عدم شرکت پر  کوئی بھی امیدوار داخلہ کےلئے اہل نہیں ہوگا ۔