28-05-2018
جامعہ پشاور کے زیر اہتمام تین روزہ قومی و بین الاقوامی کیمسٹری کانفرنس 6 ستمبر سے شروع ہو گی،جس میں کیمسٹری کے شعبے میں ہونیوالی پیش رفت پر ماہرین تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مختلف موضوعات پر لیکچرز بھی دینگے۔
حکام کے مطابق تین روزہ کانفرنس 8 سمبر کو اختتا م پذیر ہو گی۔ جبکہ کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین کے علاوہ جامعہ پشاور کے فیکلٹی ارکان، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی ۔