12-05-2017

جامعہ پشاور کے بی اے /بی ایس سی سال اول و دوم کے سالانہ امتحانات دو ہزار سترہ کا آغاز ہو گیا ہے ۔

شعبہ امتحانات جامعہ پشاور کے مطابق جامعہ پشاور کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سال اول و دوم کے سالانہ امتحانات برائے سال دو ہزار سترہ آج سے شروع ہو گئے جس کےلئے چیاسی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

سالانہ امتحانات میں پینتیس ہزار سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں جبکہ کنٹرولر امتحانات کی قائم کردہ انسپکشن کمیٹی مختلف مراکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔