21-03-2017

جامعہ پشاور نے بی اے ، بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات دو ہزار سولہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

کنٹرولر امتحانات جامعہ پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بی اے ، بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات میں نو ہزار چار سو چوالیس امیدواروں نے حصہ لیا جن میں تین ہزار چھ سو چونتیس امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ اس طرح نتائج کا تناسب آڑتیس اعشاریہ چار سات فیصدرہا۔

کنٹرولر امتحانات نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ڈی ایم سیز  کنٹرولر امتحانات آفس جامعہ پشاور سے حاصل کریں ۔