04-05-2018

جامعہ پشاور کے زیر اہتمام بی اے/ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 9 مئی سے شروع ہونگے۔

شعبہ امتحانات جامعہ پشاور کے مطابق  تمام ریگولر اور لیٹ کالج طلبہ اپنے رول نمبرز متعلقہ کالج /ڈیپارٹمنٹس سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ کو رول نمبرز ایک پتوں پر ارسال کئے گئے ہیں تاہم  رو ل نمبر نہ ملنے کی صورت میں شعبہ امتحانات سے ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اس ضمن میں شعبہ امتحانات  جامعہ پشاور کل  بروز ہفتہ بھی کھلا رہے گا۔