08-02-2017

جامعہ پشاور کے رجسٹرار سمیت مختلف کلیدی عہدوں پر تعینات افسران تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔

جامعہ پشاور کی جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق رجسٹر ار جامعہ پشاور  ڈاکٹر سید فضل ہادی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ اربن اینڈ ریجنل پلاننگ ڈاکٹر  ذوالفقار علی کو رجسٹرار جامعہ پشاور ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ہمامنیر کو تبدیل کرکے ڈپٹی رجسٹرار میٹنگز ، ڈپٹی رجسٹرار لیگل ایمل خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی کنڑولر امتحانات اور ڈپٹی ڈائریکٹر  ورکس تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمکس فرحان خان کو پبلک انفارمیشن آفیسر  کا اضافی چارج دینے کے علاوہ ڈپٹی پرووسٹ اختر امین سے میڈیا آفیسر  کااضافی چارج لے لیا گیا ہے۔