05-05-2017

جامعہ پشاور شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سال او ل و دوم دو ہزار سترہ کا امتحان گیارہ مئی سے شروع ہوگا۔

شعبہ امتحانات جامعہ پشاور کے مطابق تمام امیدواروں کو ان کے رول نمبر بھجوائے گئے ہیں تاہم جن امیدواروں کو رول نمبر تاحال موصول نہیں ہوئے تو وہ جامعہ پشاور کے شعبہ امتحانات سے رابطہ کریں ۔