01-03-2017

جامعہ پشاور نے شعبہ شماریات  کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

جامعہ پشاور شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایم اے  شماریات سال اول کے امتحانی نتائج کے مطابق ایم اے سال اول کےامتحانی نتائج کا تناسب سینتالیس فیصد رہا جبکہ لیلی امن نے چار سو اناسی نمبرز لے کر پہلی پوزیشن ، عثمان الدین نے چار سو چون نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ فارینا نے چار سو انتیس نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔