16-02-2017

پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ جان جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ کے چیئرمین تعینات کر دیئے گئےہیں۔

اس سلسلے میں جامعہ پشاور کی مجاز اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے تحت ڈاکٹر فیض اللہ جان نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج  سنھبال لیا ہے ۔

ڈاکٹر فیض اللہ جان نے امریکہ سے پی ایچ ڈی کی ہے جبکہ کئی ریسرچ پیپرز بھی معیاری جرائد میں شائع کر چکے ہیں۔