09-06-2018

جامعہ پشاور نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔

جامعہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر جامعہ پشاور میں چودہ جون سے انیس جون تک ہر قسم تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں معطل رہے گی جبکہ پہلے سے اعلان شدہ امتحانات ، ٹیسٹ اور انٹرویوز معمول کے مطابق ہوں گے ۔