20-09-2017

جامعہ پشاور نے بی ایس داخلوں کی پرویژنل میرٹ لسٹ جاری کردی ہے ۔

جامعہ کے شعبہ داخلہ کے  نوٹی فیکیشن کے مطابق انڈر گریجویٹ پروگرام کے سیشن دو ہزار سترہ ، اٹھارہ میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کی ابتدائی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے جبکہ امیدوار بذریعہ نام یا فارم نمبر اپنی صورتحال سے اپنے آپ کو باخبر کر سکتے ہیں۔