09-10-2017

جامعہ پشاور نے تعلیمی سیشن دو ہزار سترہ اٹھارہ کے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

جامعہ پشاور کےشعبہ داخلہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے اور انٹری ٹیسٹ کےلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ سترہ اکتوبر مقرر کی گئی ہے، حافظ القرآن ٹیسٹ تئیس اکتوبر کو ہوگا جبکہ سپورٹس ٹرائلز کا اہتمام پچیس تا ستائیس اکتوبر کو ہوگا ۔ داخلوں کی فائنل میرٹ لسٹ چھ نومبر کو جاری کی جائے گی اور داخلے سات نومبر سے شروع ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز تیرہ نومبر سے کیا جائے گا۔