ی

15-08-2017

جامعہ پشاور نے بی ایڈ آنرز اور ایم ایڈ دو سالہ پروگرام کا داخلہ شیڈول جاری کردیاہے ۔

شعبہ داخلہ جامعہ پشاور کے مطابق داخلہ فارم پندرہ اگست سے دستیاب ہیں جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اکیس اگست مقرر کی گئی ہے ۔ جامعہ پشاور کے مطابق حافظ القرآن ٹیسٹ پچیس اگست کو ہوگا ، عبوری لسٹ اٹھائیس اگست کو جبکہ فائنل میرٹ لسٹ انتیس اگست کو جاری ہوگی اس طرح داخلے سات ستمبر سے شروع ہوں گے اور کلاسز کا آغاز تیرہ ستمبر سے کیا جائے گا۔

جامعہ پشاور سے جاری ہونے والے ایک اور اعلامیہ کے مطابق بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کے داخلہ شیڈول کے مطابق داخلہ فارم کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت حافظ القرآن ٹیست انتیس اگست ، فائن آرٹ ٹیسٹ اکتیس اگست ، سپورٹس ٹرائلز اٹھارہ سے بیس اگست ، عبوری میرٹ لسٹ اٹھارہ ستمبر فائنل میرٹ لسٹ بائیس ستمبر جبکہ کلاسز کا آغاز اٹھائیس ستمبر سے کیا جائے گا۔