10-04-2018

جامعہ پشاور نے بی کام کے ضمنی امتحانات برائے سال 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 جاری نتائج کے مطابق بی کام پارٹ ون کے امتحانات میں 373طلبہ نے حصہ لیا جن میں 122 کامیاب ہوئے جبکہ نتیجے کا تناسب 33 فیصد رہا ۔

 اسی طرح بی کام پارٹ ٹو میں 503 طلبہ شریک ہوئے ،جن میں 322 کامیاب ہوئے جبکہ نتیجے کا تناسب 64 فیصد رہا