15-05-2017

جامعہ پشاور نے بی بی اے کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

جامعہ پشاور کے شعبہ امتحانات کے مطابق جامعہ پشاور کے زیر اہتمام بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن یعنی بی بی اے  آنرز آٹھویں ٹرم سال دو ہزار سولہ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

نتائج کے مطابق امتحان میں کل ایک سو اکسٹھ طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے ایک سو اکاون کامیاب قرار دیئے گئے اس طرح نتیجہ پچانوے فیصد رہا ۔