09-02-2017

جامعہ پشاور کے زیر اہتمام ایل ایل بی کے امتحانات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے ۔

شعبہ امتحانات جامعہ پشاور کے مطابق ایل ایل بی پارٹ ون ، ٹو اور تھری کے سالانہ امتحانات آج جمعرات سے شروع ہوئے جو سترہ مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے ۔

خیبر لاء کالج جامعہ پشاور سمیت تمام الحاق شدہ کالجز کے طلبہ امتحانات دے رہیں ہیں جبکہ تمام طلبہ کو دوران امتحان وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے ۔