03-05-2017

جامعہ پشاور شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی حصہ اول و دوم سال دو ہزار سترہ کے امتحانات گیارہ مئی سے شروع ہوں گے ۔

شعبہ امتحانات جامعہ پشاور کے مطابق بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے لئے تمام امیدواروں کو ان کے رول نمبرز ان کے ایڈریسز پر بھجوا دیئے گئے ہیں تاہم جن امیدواروں کو رول نمبر تاحال موصول نہیں ہوا ہو وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق ڈوپلی کیٹ رول نمبر شعبہ امتحانات جامعہ پشاور سے بالمشافہ رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں ۔