24-08-2017

جامعہ پشاور کے شیخ زید اسلامک سنٹر نے بی ایس کمپیوٹر سائنس چار سالہ پروگرام کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

شعبہ داخلہ کے مطابق داخلہ فارم سنٹر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھارہ ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔

داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ اکیس ستمبر کو ہوگا ، میرٹ لسٹ پچیس ستمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ داخلوں کے بعد کلاسز کا آغاز نو اکتوبر سے کیا جائے گا۔