10-04-2018

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جج جسٹس محمد غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں۔ عوام کوانصاف کی فراہمی کے لئے ہم پر بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ جوڈیشری میں ججز اور وکلا ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔

 ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرنے کی بھر پور رہنمائی کریں۔ کیونکہ عوام کی ہم سے امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع عدالتوں کوآنے والے سائلین کے مسائل بغور حل کرنے کے لئے ہمیں کردارادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر جسٹس محمد غضنفر علی خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ناصر محفوظ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات ظفر اقبال اور دیگربھی موجود تھے۔