20-02-2017

وفاقی وزارت داخلہ نے ججز کے تحفظ کے لئے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو کلیم امام کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ججز سکیورٹی فورس کے قیام کیلئے کمانڈنٹ ایف سی سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

 کمیٹی نئی فورس کے لئے بجٹ سمیت ضروریات کا جائزہ لے گی اور 15 روز میں اپنی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو ارسال کرے گی۔