17-05-2017

ججز کی تقرری کےلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس تئیس مئی بروز منگل طلب کر لیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کے روز طلب کیا ہے جس میں پشاور ہائی کورٹ کے تین ججز کی بطور ایڈیشنل جج تقرری کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔اور اس ضمن میں چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے تین ایڈیشنل ججوں کی تقرری کےلئے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دیئے ہیں۔جن میں تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور چھ وکلاء شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت پشاور ہائی کورٹ میں سترہ جج صاحبان کام کر رہے ہیں اور منظور شدہ اسامیوں میں سے تین ججوں کی کمی ہے ۔