13-10-2017

 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جسٹس ارجمند نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی جس میں پرویز مشرف کے وکیل  اور ضامن کیپٹن (ر)نذیر عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ضامن بتائیں پرویز مشرف کو کب پیش کر سکتے ہیں ؟اس پر  پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ  پرویز مشرف کو ڈاکٹر نے اجازت دی تو واپس آجائیں گے ۔ عدالت نے ضامن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔