26-09-2017 

 اسلام آباد  کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ججز نظربندی کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ نے بیان ریکارڈ کرادیا گیا ہے۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت  کے دوران  ملزم سابق صدر  جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف استغاثہ کے آخری گواہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کا بیان ریکارڈ کرادیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تین نومبر کو ایمرجنسی کے نفاذ اور ججز کو گھروں پر نظربند کرنے کا فیصلہ پرویز مشرف کا ذاتی فیصلہ تھا۔

 بیان ریکارڈ کرانے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔