10-04-2017

پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قلندر علی خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور انور علی خان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ہوم سیکرٹری ، آئی جی جیل خانہ جات ، ایڈیشنل آئی جی جیلخانہ جات اور جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور مسعود الرحمان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیل کے حالات ، مسائل اور جیل کی بہتری کےلئے کئے گئے اقدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ جسٹس قلندر علی خان نے اپنے دورے کے دوران قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی جبکہ موقع پر احکامات بھی صادر کئے ۔ انہوں نے حوالاتیوں کے وکلاء نہیں تھے ان کےلئے مفت قانونی امداد کیا انتظام کرنے کے بارے  میں بھی ہدایات جاری کیں ۔