17-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے جرما لینڈ سکینڈل کوہاٹ میں نامزد نائب تحصیلدار وحید اللہ خان خٹک کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کر دی اور انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس غضنفر خان پر مشتمل بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر جرما کوہاٹ میں زمین کی خریداری سے متعلق امور میں بے قاعدگیاں کی ہیں حالانکہ وہ اس وقت پٹواری تھا اور اس کا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں چونکہ اس کیس کے دیگر ملزمان کےخلاف صوبائی احتساب کمیشن کی عدالت میں کیس چل رہا ہے اور زیادہ تر ملزمان کی بی بی اے ہائی کورٹ سے منظور ہو چکی ہے لہٰذا درخواست گزار کی بھی بی بی اے  درخواست کی توثیق کی جائے۔