13-09-2019

جسٹس جمال خان مندوخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکر دیا گیا ہے۔

 صدر مملکت کی جانب سے جسٹس جمال خان مندوخیل کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کا اطلاق 5 اکتوبر 2019 سے ہو گا۔

اسی طرح ڈاکٹر فدا محمد خان کو وفاقی شریعت کورٹ میں عالم جج مقررکر دیا گیا ہے۔

 صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان کی بطور عالم جج وفاقی شریعت کورٹ تعیناتی کا اطلاق حلف لینے کے روز سے ہو گا۔