05-06-2018

الیکشن کمیشن پاکستان  نے جسٹس (ر) دوست محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر کر دیا ہے۔

  الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری کے مطابق  حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں تمام ارکان نے متفقہ طور پر جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا۔جسٹس ریٹائر ڈ  دوست محمد خان 1953 میں بنوں میں پیدا ہوئے اور  17 نومبر 2011 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے، 2014 میں سپریم کورٹ کے جج بنے اور 19 مارچ 2018 کو مدت پوری کر کے ریٹائر ہوگئے۔

  واضح رہے کہ نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لئے حکومت کی جانب سے اعجاز قریشی اور حمایت اللہ خان کے نام دیئے جبکہ اپوزیشن کی جانب منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد خان کے نام دیئے گئے۔ سابق وزیراعلی پروزیز خٹک، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی کمیٹی کی ناکامی کے بعد 4 نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے۔