20-04-2017

ججز تقرری جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ شیخ نجم الحسن کو بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔

ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ شیخ نجم الحسن کو چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تقرری کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا اور انہیں بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ لگانے کی منظوری دے کر سمری حتمی منظوری کےلئے پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریاض احمد خان  کو اگست دو ہزار  چودہ میں تین سال کی مدت کےلئے تعینات کیا گیا تھا اور ان کی مدت رواں سال اگست کے مہینے میں مکمل ہو رہی ہے ۔