15-03-2017

جسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی اور چیف جسٹس پاکستان میاں جسٹس ثاقب نثار نے سجاد علی شاہ سے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز صاحبان، اٹارنی جنرل  پاکستان، سینئر وکلاء  نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ سندھ ہائی کور ٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے جہاں سے انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ۔