28-08-2017

جسٹس شاہد حمید ڈار نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ بیرون کے ملک جانے کے بعد جسٹس شاہد حمید ڈار نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔

جسٹس یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا،اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے ججز سمیت سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ 3ستمبر تک اپنے فرائض سر انجام دیں گئے۔

 واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ دیگر ججز کے ہمراہ ہنگری میں ہونے والی بین الاقوامی جسٹس کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں،جہاں وہ عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گئے۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جانے والا وفد 3ستمبر کو واپس پہنچے گا۔