15-03-2017

 اسلام آباد ہائی کور ٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے حق میں تشہیری مہم سے روک دیا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے حق میں ہونے والی تشہیری مہم سے روک دیا ہے۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جلسے اور ریلی میں جسٹس شوکت عزیز کی تصاویر والے بینرز نہ لگائے جائیں، بازاروں، سڑکوں اور گلی محلوں میں بھی تصاویر آویزان نہ کی جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی  سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔