03-11-2017

 اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوادیا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی۔بینچ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو بھجواتے ہوئے اٹارنی جنرل  پاکستان کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے کھلی عدالت میں ٹرائل کی درخواست پر فیصلے تک سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا پر وفاق کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کو دوبارہ جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔