October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سرکاری گھڑ کی مرمت پر زائد اخراجات سے متعلق ریفرنس پر سماعت  تیس جولائی کو سپریم جوڈیشل کونسل میں ہوگی

 28-07-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سرکاری گھر کی مرمت پر زائد اخراجات سے متعلق ریفرنس کی سماعت پیر 30 جولائی کو سپریم جوڈیشل کونسل میں ہو گی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے آئندہ اجلاس میں گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی ہے کہ انہیں اپنے دفاع کیلئے بعض دستاویزات کی ضرورت ہے لہٰذا اے جی پی آر ، صوبائی اکاؤنٹنٹ جنرل ، سی ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت کی جائے کہ وہ متعلقہ ریکارڈ درخواست گزار کو فراہم کریں اور

سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی رہائش گاہوں پر تعمیر و مرمت کے اخراجات کی تفصیل دی جائے۔

Related posts